آئيں ملکر فلم بنائيں

راجہ پکچرز گروپ

خوابوں کی تعبير کے ليۓ درکار وقت کی کمی کو وجہ بنا کر کبھی ہمت نہ ہاريں ۔ اس ليے کہ وقت تو ويسے بھی گزر جاۓ گا ۔

ارل نائٹن گيل ~

خواب اور ح‍قيقت
زندہ حقيقت

اگر اہداف مقرر کر ليۓ جائيں اور انکے حصول کے ليۓ مصروف عمل ہو جايا جاۓ’ تو ہم صرف وقت گزاری ہی نہيں کر رہے ہوتے ۔
انّا نيگل ~

جاگتے خواب

وہ خواب جو آپ اکيلے ديکھتے ہيں ‘ صرف خواب ہی رہ جاتے ہيں ليکن وہ خواب جو آپ ملکر ديکھتے ہيں ‘ حقيقت بن جاتے ہيں ۔
يوکو انو ~

وقت کا ضياع


ہم سب کے پاس وقت ہوتا ہے جسے ہم خرچ کر سکتے ہيں يا ضائع ۔ اور يہ ہمارا فيصلہ ہوتا ہے کہ ہم نے اس کے ساتھ کيا کرنا ہے ۔
بروس لی ~

نیا نو دن پرانا سو دن

ہمارے ہاں زيادہ تر فلميں اردو ميں بنتی ہيں ۔ اسکے علاوہ کافی فلميں علاقائی زبانوں جيسے کہ پنجابی ، پشتو ، سندھی اور بلوچی ميں بھی بنائی جاتی ہيں ۔

ہمارے سينيما کی کارکردگی ايوب خان کے دور ميں قابل تعريف رہی البتہ اسکے بعد فلم انڈسٹری بھی روبہ زوال ہوتی چلی گئی ۔

فلم انڈسٹری کا سنٹر لاہور ميں ہی تھا اس ليے پنجابی فلموں کيليے مقامی طور پر اچھی کاسٹ دستياب ہونے کی بدولت پنجابی ميں کچھ اچھی فلميں بھی بنيں جن ميں سب سے زيادہ کاروبار سلطان راہی کی فلم مولا جٹ نے کيا ۔

فلم انڈسٹری نے بے شمار مزاحيہ فلميں بھی سينيما کی زينت کيں جيسے کہ ‘نوکر ووہٹی دا ‘ ۔ ‘دوبئی چلو ‘ اور بہت سی دوسری فلميں جن ميں منور زريف ‘ رنگيلا ‘ ننھا ‘ لہری اور دوسرے اداکاروں کو کبھی فراموش نہيں کيا جا سکتا ۔