ہمارا تعارف
کچھ راجہ پکچرز بارے
ہم سے مليے ! ہم عام لوگوں پر مشتمل کچھ ہم خيال لوگوں کا چھوٹا سا ايک ايسا گروپ ہيں جس کے ہر ممبر ميں سينيما کی ترقی اور ترويج کيليۓ تحريک پائی جاتی ہے ۔ اگر آپ اس سلسلے ميں کچھ کرنے کی آرزو رکھتے ہيں تو آپ بھی ممبر بن جائيے
آجکل سينيما ميں ڈيجيٹل ٹيکنالوجی کا استعمال کيا جاتا ہے جس کی وجہ سے فلمسازی بہت ارزاں ہو گئی ہے ۔ نہ صرف فلمبندی بلکہ فلم ايڈيٹنگ ميں کمپيوٹر کے استعمال نے فلمسازی کے شعبے ميں بے تحاشہ سہوليات متعارف کرا دی ہيں ۔ اور اس سے بڑھ کر انٹرنيٹ نے ويڈيو ايڈيٹنگ کو مقامی پابنديوں سے آذاد بھی کر ديا ہے ۔ اگر فلمبندی ايک جگہ پر ہو رہی ہے تو ايڈيٹنگ دنيا بھر ميں کسی بھی جگہ پر ہو جاتی ہے ۔
اس شروعات ميں آپ کی شموليت ہمارے گروپ کو کاميابی سے ہمکنار کر سکتی ہے ۔