خوش آمديد

راجہ پکچرز گروپ ميں خوش آمديد

اگر آپ اچھے معيار کی ويڈيوز بنانے ميں دلچسپی رکھتے ہيں تو آپ بلکل صحيح جگہ پر آۓ ہيں ۔ ہماری کوشش ہے کہ فلم پروڈکشن سے جڑے سارے مسئائل کا حل ايک ہی جگہ پہ ميسرہو سکے ۔

ہميں اميد ہے کہ آپکے ساتھ مل کر ہم ايک اچھی ٹيم بنانے ميں کامياب ہو سکيں گے ۔

راجہ پکچرز گروپ کو اپنا قيمتی وقت دينے کے ليۓ ہم آپکے بہت مشکور ہيں ۔

ايک پروجيکٹ

کوئی بھی پروجيکٹ خواہ وہ کتنا ہی بڑا يا کتنا ہی پيچيدہ کيوں نہ ہو کاميابی سے پايۂ تکميل تک پہنچايا جا سکتا ہے ۔ آج کل کے ترقی يافتہ دور ميں سائنسی اصولوں پر پروجيکٹ مينيجمنٹ کی مدد سے بڑے پروجکٹس کو چھوٹے چھوٹے پروجکٹس ميں تقسيم کر کےانتہائی کاميابی سے مکمل کر ليا جاتا ہے ۔

فلم بنانا بھی ايک پروجيکٹ کی طرح ہی ہے ۔ ايک کامياب فلم بنانے کيليۓ ايک اچھے سکرپٹ کے علاوہ کم از کم ان پانچ لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ جيسا کہ فلمساز ، ہدايتکار ، اداکار ، کيمرا مين اور ويڈيو ايڈيٹرز ۔

افرادی قوت کے علاوہ مزيد جن چيزوں کی ضرورت پڑتی ہے ان ميں کم از کم تين چيزيں ہونا لازم ہيں ۔ مثلا کيمرے ، گرين سٹوڈيو اور کمپيوٹر وغيرہ ۔

ہمارا کام

آجکل عمومی طور پر لوگ اپنے موبائل فون ميں موجود کيمروں کی مدد سے ہی چھوٹے دورانيۓ کی فلميں بنا کر يوٹيوب وغيرہ پر اپ لوڈ کر رہے ہيں جن ميں سے کچھ بہت اچھی ہيں ۔ اس ليۓ کہ ان کا سکرپٹ اور ہدايتکاری اچھی ہے ۔ ليکن بڑی سکرين پر وہ معياری نہيں ہوں گی ۔ چونکہ عمومی طور پر لوگ چھوٹی سکرين پر ہی اکتفا کر ليتے ہيں اس ليے معاملہ چل جاتا ہے ۔ ہميں اميد ہے کہ ہم ان سے کہيں بہتر وڈيوز بنائيں گے ۔

کسی بھی فلم کی تکميل تک مختلف مراحل سے گزرتے ہوۓ اگر کوئی مسئلہ درپيش ہو تو اس کو حل کرنے کے ليۓ فلمساز موجود ہوتا ہے ۔ زيادہ تر مسائل مالياتی نوعيت کے ہوتے ہيں جو فلمساز کے حصے ميں آتے ہيں ۔ تو پھر يہاں ايسے مسائل کا حل کون کرے گا ؟ تو ايسے تمام مسائل ہم حل کريں گے ۔ ہميں کوئی بہت زيادہ بجٹ درکار نہيں ہو گا اس ليۓ کہ ہم چھوٹے دورانيۓ کی فلميں بنانے پر توجہ مرکوز رکھيں گے ۔ جو تيس منٹ سے زيادہ نہيں ہوں گی ۔ صرف اچھی اور کامياب ٹيم ہی آگے بڑھنے ميں کامياب ہو گی ۔

اس ليے ہم يہاں دعوت ديں رہے ہيں عام لوگوں کہ وہ آگے بڑھيں اور ہمارے ممبر بنيں ۔ ہميں يقين ہے کہ ہم ايک اچھی ٹيم بنانے ميں ضرور کامياب ہو جائيں گے