ہمارے خواب
ہمارے خواب
خوابوں کے بغير زندگی ايسے ہی ہے جيسا کہ کسی لق و دق ريگستان کے اندر کوئی بنجر بيابان زمين کا ٹکڑا ۔ اس کے برعکس خوابوں سے بھرپور زندگی ايسے ہی ہے جيسا کہ ہری بھری سرزمين کے اندر کوئی سرسبزوشاداب باغ ۔
خواب کے بارے میں کچھ اقتباسات
“Life is full of beauty. Notice it. Notice the bumble bee, the small child, and the smiling faces. Smell the rain, and feel the wind. Live your life to the fullest potential, and fight for your dreams.”
Ashley Smith
I am not what happened to me. I am what I choose to become. —C. G. Jung
It always seems impossible until it’s done. —Nelson Mandela
Don’t quit. Suffer now and live the rest of your life as a champion. —Muhammad Ali
A dream doesn’t become reality through magic; it takes sweat, determination and hard work. -Colin Powell
The best way to make your dreams come true is to wake up. -Paul Valery
تو شاہيں ہے پرواز ہے کام تيرا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تيرے سامنے آسماں اور بھی ہيں
کھول آنکھ ‘ زميں ديکھ ‘ فلک ديکھ ‘ فضا ديکھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مشرق سے ابھرتے ہوۓ سورج کو ذرا ديکھ
آپکے خوابوں کو حقيقت ميں بدلنے کيليۓکوئی اور نہيں بلکہ خود آپکو ہی کمربستہ ہونا پڑے گا ۔ کوئی دوسرا آپکی صرف مدد ہی کر سکتا ہے ۔ اور يہی وہ نقطہ ہے جو ہميں متحرک کرتا ہے کہ ہم ايک دوسرے کی مدد کريں ۔
بارش کے پہلے قطرے کی طرح کسی کو تو ابتدا کرنی پڑے گی ۔ اسی کا سوچتے ہوۓ ہم نے ابتدا کر دی ہے ۔ راجہ پکچرز کے قيام کا بنيادی مقصد بھی يہی ہے ۔ ليکن کيا آپ بھی اس ابتدا کے ليۓ تيار ہيں ؟ اس سارے عمل ميں سب سے زيادہ ضروری لمحہ ابتدا کا ہے ۔ لہذا اٹھيں اور ہمارے ساتھ ہم قدم ہو کر منزل مقصود کی طرف اپنے پہلے قدم اٹھانے کے ليے تيار ہو جائيں ۔
اوراگر کوئی بھی بات آپکے جذبہ تحريک کو بيدار نہيں کر سکتی تو پھر بلآخر بقول شاعر
وہ جو خواب تھے ميرے ذہن ميں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ ميں کہہ سکا نہ ميں لکھ سکا